بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے آج سات امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر امت شاہ کی صدارت میں کل
دیر شام یہاں ہوئی پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔
اس اجلاس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور دیگر رکن شامل ہوئے۔